بیلتھنگڈی24؍دسمبر (ایس او نیوز)سن 1995میں ایسڈ حملہ کرکے فرار ہونے والا ایک ملزم 21سال بعد پولیس کے ہاتھ لگا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کا نام شنکراگوڈا ہے جس نے اجیرے کے گوپال پربھو کے چہرے اور ہاتھ پر تیزاب پھینکا تھا۔
واقعہ کی تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ شنکرا گوڈانے اپنی بیوی کے ساتھ گوپال پربھو کے ایس ٹی ڈی بوتھ میں جاکر یہ پوچھا کہ کیا گوپال نے اس کے گھر کے دروازے پر دستک دی تھی۔ جب گوپال نے اس بات سے انکار کیا تو شنکرا گوڈا کی بیوی نے اسے بعد میں گھر کے پاس آنے کو کہا۔ اس پر پربھونے رات11بجے کے قریب شنکرا کے گھر پہنچ کر دروازے پر دستک دی تو شنکرا کی بیوی نے دروازہ کھولا اور اس کے پیچھے سے جھانکتے ہوئے شنکرا گوڈا نے گوپال پربھو پر تیزاب پھینک دیا۔ حالانکہ 1995میں ہی شنکرا گوڈا پر کیس درج ہوگیا تھا، مگر اس کے مفرور ہونے کی وجہ سے پولیس اس کو ابھی تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر بیلتھنگڈی انسپکٹر روی نے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔